شہید صابر مگسی ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کل ہوگا

شہید صابر مگسی ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کل ہوگا

8ٹیموں پر مشتمل ٹیمیں گلستان جوہر بلاک 9 اے کے میدان میں اتریں گی

کراچی  ; شہید صابر مگسی ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کل ہوگا۔ 8ٹیموں پر مشتمل ٹیمیں گلستان جوہر بلاک 9 اے کے میدان میں اتریں گی۔

آلاتحاد راشدی ویلفیر ٹرسٹ زاشدی گوٹھ شاہراہ عائشہ پاکستان ہومز قر گراو¿نڈ گلشن رومی میں کل شام4 بجے سے لے کر رات گئے تک منعقد کروا کر بہترین صحت مند سرگرمی کے لئے کوشاں ہے

تاکہ پاکستان ہومز راشدی گوٹھ کے رہائشی بھی لطف اندوز ہو سکیں اور نوجوان کھیلوں میں دلچسپی لے کر معاشرے میں اچھے کھلاڑی کے طور پرنمایاں ہوں اور ملک کا نام روشن کریں۔

اس سلسلے میں انعامات کا سلسلہ بھی رکھا گیا ہے تاکہ مالی مدد و ٹرافی لیپ ٹاپ دے کر کھلاڑیوں کی پذیرائی و حوصلہ افضائی کی جائے اور معزز شہر وپروقار شخصیت کو بھی مدعو کیا گیا ہے

جسں کی دعوت انہوں نے قبول کر لی ہے اور اس طرح ٹورنامنٹ زیادہ دلفریب ہو جائے گا۔ آرگنائزرز نے میڈیا سے خصوصی کوریج کی استدعا کی ہے۔

اس ٹورنامنٹ کا اہتمام و انتظام با احسن طور پر آلاتحاد راشدی ویلفیر ٹرسٹ کے روح رواں سید مزرق شاہ گیلانی صاحب چیر مین اور صہیب آرائیں صدر نے انتظامی امور کی نگرانی سید علی ایڈوکیٹ سیکرٹری انفارمیشن کے تحت پایا تکمیل تک کی ذمہ داری اٹھائی ہے

تاکہ علاقے میں امن و سکون اور صحت مند سر گرمیاں میسر آئیں اور کراچی کے رہائشی ایک دوسرے کے علاقوں میں کھیل کے بہانے سے آپس میں روابط بڑھائیں اور خوش اسلوبی بھائی چار گی کی فضاء قائم ہو۔

تعارف: News Editor