اسلامیہ کالج پشاور میں جاری سپورٹس گالا اختتام پزیر ہوگیا

اسلامیہ کالج میں سپورٹس گالا اختتام پزیر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علی محمد یوسفزۓ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور مڈلز تقسیم کیے۔

پشاور ( ذوہیب احمد )

اسلامیہ کالج پشاور میں جاری سپورٹس گالا اختتام پزیر ہوگیا مہمان خصوصی اسلامیہ کالج پشاور پروفیسر ڈاکٹر علی محمد یوسفزۓ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں مڈلز اور شیلڈ تقسیم کیے

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علی محمد یوسفزۓ ، پروسٹ سید کمال ڈاکٹر نوید عباس ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی و دیگر موجود تھے
خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چٸیرمین زبیر خلیل اور سابقہ کیمپس صدر ارباب وقاص خلیل اور سولر انرجی کے سی ای او زرگر خان نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اسلامیہ کالج پشاور میں سپورٹس گالہ کر کٹ میں 16 مختلف ڈیپارٹمنٹس نے حصہ لیا کرکٹ فائنل میچ میں شعبہ فزکس نے شعبہ انگلش کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فزکس کے شرافت بہترین بالر اور مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ شعبہ انگلش کے اسید خان ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز قرار پائے۔ سپورٹس گالہ کے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کو عماد خلیل نے اپنے نام کی جبکہ وجاہت خلیل رنراپ رہے۔

اختتامی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علی محمد یوسفزۓ نے کہا کہ خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے اس قدام کی بھرپور تعریف کی گئی اورمستقبل میں بھی ایسے ہی ایونٹ منعقد کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی بھی بہت اہم ہے اسلامیہ کالج نے ماضی میں بھی نامور کھلاڑی پیدا کئے اور مستقل میں بھی انہی روایات کو جاری رکھیں گے اور دیگر کھلاڑیوں کی یہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔

error: Content is protected !!