امارات کی لیگ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کا آغاز 11 جنوری 2025 سے ہوگا

امارات کی لیگ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کا آغاز 11 جنوری 2025 سے ہوگا

دبئی (11 مئی 2024)

امارات کی لیگ آئی ایل ٹی 20 کا تیسرا سیزن 11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ۔ 34 میچوں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار9 فروری 2025 کو کھیلا جائے گا۔

آئی ایل ٹی 20 کا سیزن انتہائی کامیاب رہا تھا جس میں ایم آئی ایمریٹس نے تماشائیوں سے بھرے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 17 فروری 2024 کو کھیلے گئے فائنل فاتح حاصل کرکے ٹرافی اٹھائی تھی۔

ٹورنامنٹ کو دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے دیکھا جسن کی تعداد 34 کروڑ 80 لاکھ سے زائد تھی۔
سیزن 2 میں ٹورنامنٹ کے تین مقامات ابوظبی،

دبئی اور شارجہ میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے دیکھا تھا اور سیزن 1 کی نسبت ان کی تعداد میں تقریباً 300 فیصد تک اضافہ ہوا۔ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 سے متعلق مزید تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!