اے ایف سی کے سینئر مینجر ساؤتھ ایشیا یونٹ سونم جگمی اور پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے متفقہ دستاویز پر دستخط کردیئے، اس کے تحت پاکستان فٹبال کی اسیسمنٹ، ایکشن پلان اور مانیٹرنگ کے امور سر انجام دیئے جائیں گے۔
اس موقع پر اے ایف سی کے اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ ایڈوائزری یونٹ کے سربراہ لزارس جانسن، پی ایف ایف این سی رکن محمد شاہد نیاز کھوکھر اور ڈائریکٹر آپریشنز محمد اعصام سانی بھی موجود تھے۔
چیئرمین ہارون ملک نے 3 روزہ دورے پر آنے والے مہمان وفد کو پاکستان فٹبال کے معاملات پر بریفنگ بھی دی، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
اے ایف سی اور پی ایف ایف کی مشترکہ کاوشوں کا مقصد پاکستانی فٹبال کی حقیقی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے،معاہدے کی مدد سے پاکستان فٹبال کو عالمی سطح پر ایک قابل قدر قوت بنانے کی راہیں کھلیں گی۔