دوسرا انٹرلوپ پاکستان وہیل چیئر چیمپئنز لیگ کا کل سے آغاز

دوسرا انٹرلوپ پاکستان وہیل چیئر چیمپئنز لیگ کا کل سے آغاز

فیصل آباد، 12 مئی 2024

دوسرا انٹرلوپ پاکستان وہیل چیئر چیمپئنز لیگ پیر سے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہورہی ہے۔

جس میں چھ ٹیمیں (اسلام آباد اسٹائلینز، ملتان کنگز، پشاور لائنز، لاہور سکندر، کراچی آرچر اور کوئٹہ اسٹرائیکرز) ٹائٹل کے حصول میں ایکشن میں نظر آئینگی۔ پی سی ایل میں 9 میچز کھیلے جائیں گے اور لاہور سکندرز اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔

ایونٹ کا افتتاح میچ سے پہلے صبح 10 بجے اقبال اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ افتتاحی میچ لاہور سکندرز اور کراچی آرچرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!