آئر لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے کتنے ریکارڈز اپنے نام کیے؟

قومی کرکٹ ٹیم نے آئر لینڈ خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اور شاہین شاہ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔
آئر لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے یہ اہم سنگ میل عبور کیا۔

قومی فاسٹ بولر نے 145 انٹرنیشنل میچوں میں 300 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں 104 جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 113 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ قومی فاسٹ بولر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 84 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اور سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان بن گئے۔ کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز اتوار کو دوسرے ٹی20 میں آئرلینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

گزشتہ روز ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کی جیت بابر اعظم کی قیادت میں 45 ویں فتح تھی۔ بابر اعظم سے قبل یوگینڈا کے برائن مسابا نے بطور کپتان 44 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

تاہم ان تمام ریکارڈ کے ساتھ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 15 چھکے لگائے جو پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے کی 17 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں 194 رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے فخر زمان نے 6، محمد رضوان اور اعظم خان نے چار، چار جب کہ صائم ایوب نے ایک چھکا جڑا۔ اس سے قبل گرین شرٹس نے ایک میچ میں سب سے زیادہ 12 چھکے لگا رکھے تھے۔

تعارف: News Editor