آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔
اسلام آباد(نوازگوھر)
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہو گا۔
گزشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔
چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز،لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ اور ٹیک ٹاکرز کے مقابلے شامل ہیں۔
چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن 15 جولائی سے شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے لئے 20 لاکھ روپے انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم یا جناح سٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔
واضع رہے کہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام یہ مقابلے 2003 سے ہر سال جشن آزادی کے موقع پر منعقد ہو رہے ہیں۔