نیشنل گیمز ; خیبر پختونخواہ کی سکواش ٹیم میں کھلاڑیوں کی جگہ سکواش کوچ کو بطور کھلاڑی انٹری

 

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں ،

خیبر پختونخواہ کے سکواش کوچ نے بطور کھلاڑی نام بھی لکھوایا

اور نیشنل گیمز میں شرکت بھی نہیں کی

 

کوئٹہ.. خیبر پختونخواہ کی سکواش ٹیم میں کھلاڑیوں کی جگہ سکواش کوچ کو بطور کھلاڑی نیشنل گیمز میں کھلانے کیلئے نام بھیجا گیا تھا تاہم وہ مقابلوں میں شریک نہیں ہوئے اسی طرح باصلاحیت کھلاڑی کا نام بھی نہیں دیا گیا تھا

 

ور نہ ہی سکواش کے بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کئے گئے ، اندرونی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے کوچ نے نے اپنا نام بطور کھلاڑی لکھوایا تھا

 

جبکہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے سکواش کوچ کو بطور مینجر ٹیم کیساتھ آنے کا کہا تھا تاہم مینجر میٹنگ میں بھی پشاور سے بھیجے گئے نام کے مطابق شخصیت مینجر شامل نہیں تھے اسی طرح سکواش کے کوچ جنہوں نے بطور کھلاڑی اپنا نام بھیجا تھا بھی مقابلوں میں نہیں آئے ،

ذرائع کے مطابق سکواش کے ٹاپ کھلاڑیوں کیلئے کوئی ٹرائلزہی نہیں ہوئے. اٹھائیس اپریل کو دئیے جانیوالے فہرست کے مطابق جس میں سکواش کوش منور زمان نے کہا تھا

 

کہ کراچی میں رینکنگ میں ٹاپ چار چار کی مردو خواتین کھلاڑی نیشنل گیمز میں خیبر پختونخواہ کی نمائندگی کرینگی تاہم ان میں کوئی بھی کھلاڑی مقابلوں کیلئے نہیں آیا .

 

 

 

error: Content is protected !!