ندیم عمر کی قیادت میں ہماری ٹیم کراچی میں کرکٹ کے فروغ کے لئے شب و روز کام کررہی ہے ; خالد نفیس

چیئرمین محسن نقوی گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی مضبوطی کے کیلئے جو اقدامات کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں; اعظم خان

ندیم عمر کی قیادت میں ہماری ٹیم کراچی میں کرکٹ کے فروغ کے لئے شب و روز کام کررہی ہے ۔ خالد نفیس

کراچی( اسپورٹس رپورٹر )

کوآرڈینیٹر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی اعظم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی مضبوطی کے کیلئے جو اقدامات کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ۔

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ان کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی نے کہا کہ ندیم عمر کی قیادت میں ہماری ٹیم کراچی میں کرکٹ کے فروغ کیلیے ہر سطح پر شب وروز کام کررہی ہے ۔

توصیف صدیقی سیکرٹری ٹورنامنٹ کمیٹی نے کہا کہ ہم کراچی میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے کالج کی سطح پر پہلی مرتبہ رمضان میں ٹورنامنٹ کا انعقاد بی سی بی کا گراس روٹ کی کرکٹ کو مضبوط کرنےمیں مدد گار ثابت ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہار انٹر کالج رمضان T-20 CUP کی فاتح گورنمنٹ جناح کالج اور رنرز آپ گورنمنٹ کالج 36-B لانڈھی کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کیش ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

تقریب کا اہتمام حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہوا ۔اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی

جبکہ ممبرز ٹورنامنٹ کمیٹی نوید الامین ،محمد ساجد،اسٹنٹ مینجر حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر ۔سید راحت علی شاہ کوآرڈینیٹر پی۔سی۔بی سندھ بھی موجود تھے ۔

تعارف: News Editor