نیشنل چیلنج کپ 2023-24 کا ٹائٹل واپڈا نے اپنے نام کر لیا۔

نیشنل چیلنج کپ 2023-24 کا ٹائٹل واپڈا نے اپنے نام کر لیا۔

اتوار کے روز جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہونے والے فائنل میں واپڈا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایس اے گارڈنز کو 1-0 سے شکست دے کر کامیابی سے اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔

فیصلہ کن گول یوسف احمد نے 17ویں منٹ میں کیا۔ نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک نے فائنل میچ کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور کھلاڑیوں کو میڈلز اور ٹرافیاں پیش کیں۔

واپڈا کے کپتان راؤ عمر حیات کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ایس اے گارڈنز کے گول کیپر سلمان الحق کاکا نے بہترین گول کیپر کا اعزاز حاصل کیا۔

واپڈا کے شائق دوست نے بہترین گول اسکورر کا اعزاز اپنے نام کیا، ایچ ای سی کو فیئر پلے ٹرافی سے نوازا گیا۔

تعارف: News Editor