سید فخر جہان سےگولڈ میڈلسٹ تائیکوانڈو کھلاڑی عائشہ ایاز نے ملاقات کی.

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان سے پاکستان کی کم عمر ترین گولڈ میڈلسٹ تائیکوانڈو کھلاڑی عائشہ ایاز نے ملاقات کی.

پشاور(زوہیب احمد) عائشہ ایاز نے 12 سال کی عمر میں 7 میڈل جیتے ہیں جن میں 2 گولڈ،2 سلور اور 3 براؤن میڈلز شامل ہیں۔ عائشہ ایاز نے 100 سے زئد قومی اور بین القوامی ایوارڈز بھی حاصل کئے ہیں۔

اس موقع پر ڈائرکٹر جنرل سپورٹس عبدالناصر بھی موجود تھے۔اس موقع پر مشیر کھیل نے تائیکوانڈو کھلاڑی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں کامیابیوں پر انھیں 2 لاکھ روپے انعام کا چیک بھی حوالے کیا اور انکی حوصلہ افزائی کی۔

انھوں نے کہا کہ مختلف کھیلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے اور صوبے کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی ہمارے ہیرو ہیں اور صوبائی حکومت ہر لحاظ سے اپنے ان قومیں کھلاڑیوں کی سرپرستی کرے گی۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ عائشہ ایاز اپنی کامیابیوں کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رکھے گی اور اپنے ملک وقوم اور صوبے کا نام روشن کرے گی۔

error: Content is protected !!