فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ ٹو ؛ سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کے وفد کا اسلام آباد کا دورہ

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2

پاکستان بمقابلہ سعودی عرب

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ ٹو میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مقابلے سے قبل سعودی فٹ بال فیڈریشن کے وفد نے اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

وفد میں سعودی فٹنس کوچ کلاڈیو اور لاجسٹکس مینیجر مصب ابراہیم شامل ہیں جنہوں نے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد کا جائزہ لیا۔ سعودی عرب کے وفد کے جناح اسٹیڈیم دورے کے موقع پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے آفیشلز بھی موجود تھے۔

تعارف: News Editor