انٹر زونلز صوبائی گرلز گیمز پشاور زون نے جیت لی
پشاور(ذوہیب احمد)
ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر زونلز صوبائی گرلز گیمز پشاور زون نے جیت لی،دوسری پوزیشن ہزارہ زون جبکہ تیسری بنوں زون نے حاصل کرلی،
گزشتہ روز سٹی گلبہار گرلز کالج پشاور میں رنگارنگ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائیریکٹر ایچ ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر فرید اللہ شاہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر شبانہ مروت،پرنسپل سٹی گلبہار گرلز کالج پروفیسر رابعہ سکندر اور آرگنائزنگ سیکرٹری نجمہ قاضی سمیت صوبہ بھر کے مختلف کالجز کے پرنسپلز،سپورٹس ڈائریکٹر زاور کثیر تعداد میں طالبات موجود تھیں
پشاور زون میں سٹی گلبہار کالج نے 21 پوائنٹس،فرانٹیئر کالج برائے خواتین نے 16 پوائنٹس جبکہ باچا خان گرلز کالج نے 10 پوائنٹس کیساتھ مجموعی طور پر پشاور زون نے 41 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ ہزارہ زون 28 پوائنٹس کیساتھ دوسری نمبر پر رہی،
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ہمشہ سے کھیلوں کو ترجیحات میں رکھا ہے اور ماضی میں سپورٹس کے فروغ کے لئے لئے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے خیبرپختونخوا میں مردوں کیساتھ ساتھ خواتین میں بھی ٹیلنٹ موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے صوبے کے بچیاں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر رہی ہے
ان کا کہنا تھا کہ مردوں کیطرح خواتین کو بھی کھیلوں کے میدان میں مساوی بنیاد پر مواقع فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ انٹر میڈیٹ تک تعلیم اور صوبے کے یتیموں اور بے سہارا بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی
اس موقع پر انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کیساتھ ساتھ اپنی معیاری تعلیم پر بھی فوکس کیاکریں تاکہ تعلیمی میدان میں بھی کامیابیاں سمیٹ سکیں۔نتائج کے مقابلے کرکٹ میں گورنمنٹ گرلز سٹی کالج گلبہار نے پہلی،
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سرائے نورنگ بنوں نے دوسری، گرلز ڈگری کالج سوال ڈھیر مردان نے تیسرے پوزیشن ھاصل کی، بیڈمنٹن میں گرلز ڈگری کالج ایبٹ آباد ہزارہ زون نے پہلی،
فرنٹیئر کالج نے دوسری اور گرلز ڈگری کالج چترال نے تیسرے پوزیشن اپنے نام کرلی، ٹیبل ٹینس میں ہزرہ زون نے گولڈ، گرلز ڈگری کالج ڈی آئی خان نے سلور اور باچا خان کالج پشاور نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔
نٹ بال میں پشاور زون نے پہلی، فرنٹیر کالج نے دوسری اور ہزارہ نے تیسری، ہینڈ بال میں گرلز کالج ہری پور نے پہلی، سرائے صالح نے دوسری گرلز کالج نوشہرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
والی بال میں گرلز کالج درگئی ملاکنڈ نے گولڈ، ہزارہ نے سلور اور گرلز کالج لکی مروت بنوں نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔ تھرو بال میں فرنٹیئر کالج پشاور نے گولڈ، باچا خان کالج نے سلور اور گرلز کالج نوشہرہ نے براؤنز میڈل اپنے نام کیا۔
چک بال میں فرنٹیئر کالج نے گولڈ، ہزرہ زون نے سلور اور گرلز ڈگری کالج گلبہار نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔ ان مقابلوں میں پشاور زون نے 41 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔