پاکستان میں سپورٹس کی بحالی کیلئے قومی کانفرنس کرانے کا فیصلہ

پاکستان میں سپورٹس کی بحالی کیلئے قومی کانفرنس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی بحالی پر قومی کانفرنس 17 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے مختلف فیڈریشنز اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیدی۔

ذرائع کے مطابق مختلف فیڈریشنز کو متعلقہ کھیل سے وابستہ کھلاڑی بھی کانفرنس کیلئے نامز کرنے کی درخواست کی گئی ہے، ایک روزہ کانفرنس میں ملک میں کھیلوں کے معاملات بہتر کرنے پر بات ہوگی، وفاقی وزیر احسن اقبال بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

کانفرنس کے پہلے سیشن میں مختلف نمائندوں کی تقاریر کے بعد دوسرے سیشن میں تجاویز پر کام ہوگا، کانفرنس کے اختتام پر متفقہ طور پر تمام تجاویز کی بنیاد پر جامع رپورٹ تشکیل ہوگی۔

تعارف: News Editor