پشاور لائنز اور اسلام آباد اسٹائلینز کی پاکستان چیمپئنز لیگ 2024کے سیمی فائنلز میں رسائی
مثل خان اور ساجد خان کی شاندار سنچریاں، کراچی آرچرز اور ملتان کنگز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے
فیصل آباد :15مئی 2024
مثل خان نے پشاور لائنز کو دوسرا انٹرلوپ پاکستان چیمپئنز لیگ 2024کے سیمی فائنل میں پہنچ دیا۔ پشاور لائنز نے کراچی آرچرز کو9وکٹوں سے شکست دیدی
جبکہ اسلام آباد اسٹائلینز نے کوئٹہ اسٹرائیکرز کیخلاف 6وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ٹاپ فور میں رسائی حاصل کرلی۔ کراچی آرچرز اور ملتان کنگز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ جمعرات کو سیمی فائنلز کے میچز کھیلے جائیں گے
جس میں دفاعی چیمپئن لاہور سکندرز کا مقابلہ اسلام آباد اسٹائلینزسے ہوگا جبکہ پشاورلائنز اور کوئٹہ اسٹرائیکرز آمنے ہونگے۔
فیصل آباد اسٹیڈیم میں کھیلے گئےپاکستان چیمپئنز لیگ کے پانچویں میچ میں کراچی آرچرز نے 5وکٹوں کے نقصان پر 202رنز بنائے۔ ملک سیف 84 اور عامر اسلم 57رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ گوہر آفریدی اور قیوم راجپوت نے ایک ،
ایک وکٹ لی۔ فاتح لاہور لائنز نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 17.3اوورز میں پورا کیا۔ مثل خان نے شاندار سنچری کرتے ہوئے ٹیم کوسیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ انہوں نے 54گیندوں کی مدد سے 122رنزبنائے۔
ان کی اننگز میں دو چھکے اور 28 چوکے شامل ہیں۔ مثل خان کو 122رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
لیگ کے چھٹے میچ میں اسلام آباد اسٹائلینز نے کوئٹہ کیخلاف 6وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی ۔ کوئٹہ اسٹرائیکرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4کھلاڑیوں کے نقصان پر 205رنز بنائے۔
محمد عدنان نے 93رنز بنائےجبکہ عمران اوراسامہ نے ایک،ایک وکٹ لی۔ ساجد علی کی سنچری کی بدولت اسلام آباد نے18.3اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پرپورا کیا اورسیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا۔
ساجد علی نے 51گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11ر1رنز بنائے۔ ساجد علی کی لیگ میں یہ دوسری سنچری ہے،خالد شاہ ، محمد عدنان اورعثمان نے ایک،ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کراچی آرچرزاور ملتان کنگز جیت کی جھلک دیکھنے سے محروم رہے اور پاکستان چیمپئنز لیگ 2024سے باہر ہوگئے۔ جمعرات کو سیمی فائنلز کے میچز کھیلے جائیں گے جس میں لاہور سکندرزکا مقابلہ اسلام آباد اسٹائلینزسے ہوگا جبکہ پشاور لائنز اور کوئٹہ اسٹرائیکرزآمنے ہونگے۔