پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا،
بابراعظم نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی، روہت شرما سمیت دنیا بھر کے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بابر اعظم نے آئر لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سینچری بنا کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی 39 ویں نصف سینچری مکمل کر لی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے 39ویں نصف سینچری کے ساتھ ہی ویرات کوہلی کا سب سے زیادہ 38 ٹی ٹوئنٹی نصف سینچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ نصف سینچریوں کی فہرست میں کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم پہلے، بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 38 نصف سینچریوں کے ساتھ دوسرے اور بھارتی کپتان روہت شرما 34 نصف سیچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
آئرلینڈ کے خلاف کھیل گئے میچ میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے 3 ہزار سے زائد پارٹنرشپ رنز مکمل کیے اور 10 سینچری پلس پارٹنرشپ بھی بنائیں ہیں، اس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھارت کے خلاف باقابلِ شکست 152 کی پارٹنر شپ بھی شامل ہے۔