پاکستان نے ایشیئن اوپن تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں برونز میڈل حاصل کر لیا۔

پاکستان نے ایشیئن اوپن تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں برونز میڈل حاصل کر لیا۔

چیمپئین شپ کےپومزے ایونٹ میں 30 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا پاکستان کی چوتھی پوزیشن

پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کرنل وسیم احمد صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے ویتنام کے شہر دانانگ میں جاری چھٹی ایشیئن اوپن تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کے پومزے ایونٹ میں برونز میڈل حاصل کر لیا۔

ویتنام سے ٹیم آفیشل پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر)راجہ وسیم احمد نے تفصیلات بتاتے ہوۓ کہا کہ پومزے ایونٹ میں 30 کے قریب ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا

جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ ٹیم کو برونز میڈل دلایا پاکستان کی 7.533 کے ساتھ چوتھی پوزیشن رہی۔ایران نے 8.182 کے ساتھ پہلی، ویتنام نے 7.630 کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی

جبکہ بھارت کی ٹیم 6.349 کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہی۔اس چیمپیئن شپ میں پاکستان کی پومزے ایونٹ کی ٹیم میں امیر حمزہ،شہباز احمد،عادل حسین،مدثر حسین،محمد ممتاز،نائیلہ،زینا شیراز اور عثمان عادل شامل ہیں صداقت حسین ٹیم مینجر اور ماسٹر سیونگوہ چوۓکوچ ہیں۔

تعارف: News Editor