پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا کاؤنٹی گراؤنڈ، نارتھمپٹن میں ٹریننگ کا تیسرا روز

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا کاؤنٹی گراؤنڈ، نارتھمپٹن میں ٹریننگ کا تیسرا روز۔

ویمنز کرکٹرز نے ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

بارش کے باعث کھلاڑی انڈور ٹریننگ میں حصہ لے رہی ہیں۔

منگل کو بارش کے باعث بھی کھلاڑیوں نے انڈور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تھا۔

کھلاڑی مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے تک ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

میچ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تعارف: News Editor