پاکستان کو بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کے اجلاس کے دوران ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی میزبانی مل گئی۔
بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی ایگزیکٹو میٹنگ چینی شہر تائی پے میں ہوئی جس دوران پاکستان کو ایونٹ کی میزبانی دیے جانے کی تصدیق کی گئی۔
اس موقع پر سیکرٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن فخرعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ایونٹ اکتوبرمیں کرانےکا ارادہ ہے، ایونٹ کےلیے وینیو اورتاریخوں کااعلان جلد ہوگا۔
پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری فخر علی شاہ نے مزید بتایا کہ ایونٹ میں بھارت، سری لنکا، نیپال، افغانستان، سعودی عرب اور عراق کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ اس کے علاوہ فلسطین اوربنگلادیش کی ٹیمیں بھی ایونٹ میں حصہ لیں گی۔