لاہور سکندرز اور پشاور لائنز پاکستان چیمپئنز لیگ 2024کےفائنل میں پہنچ گئے

 

لاہور سکندرز اور پشاور لائنز پاکستان چیمپئنز لیگ 2024کےفائنل میں پہنچ گئے

مثل خان کی مسلسل دوسری سنچری، کوئٹہ اسٹرائیکرز اور اسلام آباد اسٹائلینز کا سفر ختم،

فائنل جمعے کو کھیلا جائے گا

فیصل آباد:16مئی 2024

دفاعی چیمپئن لاہور سکندرز نے کوئٹہ اسٹرائیکرز کے ارمانوں میں پانی پھیر دیا اورکوئٹہ کو 9وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان چیمپئنز لیگ 2024فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

دوسری جانب پشاور لائنزنے اسلام آباد اسٹائلینزکا سفر تمام کردیا۔ پشاور کے مثل خان نے مسلسل دوسری سنچری کرتے ہوئے 115رنز بنائے۔ پاکستان چیمپئنز لیگ 2024کا فائنل جمعے کو کھیلا جائے گا جس میں لاہور سکندرز اورپشاور لائنز ٹکرائیں گے۔

فیصل آباد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان چیمپئنز لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن لاہور سکندرز کا مقابلہ کوئٹہ اسٹرائیکرز سے ہوا۔

لاہور سکندرز کے بولرز زوار خان اور کپتان رفاقت حسین کی تباہ کن بولنگ نے کوئٹہ کی بیٹنگ لائن 14.5اوورزمیں لپیٹ دی اور کوئٹہ کی ٹیم 117رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ محمد علیم 40اور محمد شاہد 30رنز بناسکے جبکہ زوارخان نے 4اور رفاقت حسین نےتین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

فاتح لاہور نے مطوبہ ہدف باآسانی 6.5اوورزمیں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔ اور 9وکٹوں سے فتح حاصل کرکے پاکستان چیمپئنز لیگ میں مسلسل دوسری بارفیصلہ کن معرکے میں رسائی حاصل کرلی۔ محمد فیض 71 اور وکٹ کیپرموذن نواز 40رنز بناکر نمایاں کھلاڑی رہے۔

دوسرےسیمی فائنل میں پشاور لائنز اور اسلام آباد اسٹائلینز آمنے سامنے ہوئے۔ پشاور لائنز نے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 215رنز بنائے۔ اوپنر مثل خان نے ایک بار بھی شاندار سنچری بنائی اور 71گیندوں کی مدد سے 115رنز کی اننگز کھیلی۔

محمد بلال نے 41رنز بنائے جبکہ ساجد نے تین اور ایوب نے ایک وکٹ لی۔ 216رنز کے تعاقب میں اسلام آباد اسٹائلینزمقررہ 20اوورز میں5کھلاڑیوں کے نقصان پر 208رنز بناسکی اور پشاور لائنز نے اسلام آباد کو 7رنز سے دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔

نائب کپتان محمد مبین 79 اور احمد یار نے 68رنز بنائے جبکہ بلال رانی نے دو، کپتان ذالفقارسواتی، محمد سعید، گوہرآفریدی نے ایک،ایک وکٹ لی۔

لیگ کا فائنل جمعے کو صبح 10 بجے اقبال اسٹیڈیم ، فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جس میں لاہور سکندرز اور پشاور لائنز مدمقابل ہونگے۔

تعارف: News Editor