آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے وارم اَپ میچوں کے شیڈول کا اعلان

 آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اَپ میچوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کے اعلان کردہ شیڈول میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے وارم اَپ میچز نہیں رکھے گئے، پاکستانی ٹیم اعلان کردہ تاریخوں پر انگلینڈ کے دورے پر 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہوگی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں وارم اَپ میچز شیڈول نہیں کیے گئے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 17 وارم اَپ میچز کھیلے جائیں گے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اَپ میچ 27 مئی سے یکم جون کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

20 ٹیموں کے ایونٹ میں محض 17 ٹیمیں وارم اَپ میچز کھیلیں گی، پاکستان اور انگلینڈ دو طرفہ سیریز کے باعث وارم اَپ میچز نہیں کھیلیں گی جبکہ جنوبی افریقی ٹیم 29 مئی کو فلوریڈا میں انٹرا سکواڈ میچ میں حصہ لے گی۔

ٹی20 ورلڈکپ وارم اَپ میچزکے شیڈول کے مطابق پہلا میچ 27 مئی کو کینیڈا ،نیپال جبکہ دوسرا میچ عمان ،پاپوانیوگنی اور تیسرا میچ نمیبیا ،یوگنڈا کے درمیان ہوگا۔

اس طرح 28 مئی کو بھی 3 ٹیموں کے میچز شیڈول کئے گئے ہیں جن میںسری لنکا بمقابلہ نیدرلینڈز،بنگلہ دیش بمقابلہ امریکہ اور آسٹریلیا بمقابلہ نمیبیاہوں گے۔

29 مئی کو صرف 2 میچز ہی کھیلے جائیں گے جن میں جنوبی افریقہ انٹرا اسکواڈ،افغانستان بمقابلہ عمان شامل ہیں۔

30 مئی کو وارم اَ پ کے 5 میچز ہوں گے جس میں نیپال بمقابلہ امریکا،اسکاٹ لینڈ بمقابلہ یوگنڈا،نیدرلینڈز بمقابلہ کینیڈا،نمیبیا بمقابلہ پاپوا نیوگنی،ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیاآمنے سامنے ہوں گے۔

31 مئیکو آئرلینڈ بمقابلہ سری لنکا،اسکاٹ لینڈ بمقابلہ افغانستان کا میچ کھیلا جائے گا۔ آخری وارم اَپ میچ یکم جون کو بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

وارم اَپ میچز ٹیکساس، فلوریڈا، کوئینز پارک اوول، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، وارم اَپ میچوں کو بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ کی حیثیت حاصل نہیں ہوگی۔

error: Content is protected !!