محمد جواد انڈر 19پشاور کی ٹیم میں شامل

محمد جواد انڈر 19پشاور کی ٹیم میں شامل

معاذ اللہ خان کرکٹ اکیڈمی سے تعلق رکھنے والے محمد جواد کو انڈر 19پشاورکی ٹیم میں شامل کرلیا گیا سپن باولنگ کے حوالے سے مشہور محمد جواد گذشتہ کچھ عرصے سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع کرکٹ اکیڈمی میں تربیت حاصل کررہے ہیں

انہیں حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنائی جانیوالی انڈر 19 پشاورکی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے پشاور سے تعلق رکھنے والے محمد جواد کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں سلیکشن پر کرکٹ کے حلقوں نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے

اسے مستقبل کیلئے خیبر پختونخواہ سے ایک بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے.محمد جواد پشاور کرکٹ کلب سے کھیل رہے ہیں جو وجاہت واللہ واسطی کے زیر سایہ کام کررہی ہیں

تعارف: News Editor