پاکستان نے ترکمانستان کا شکست دیکر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔

پاکستان نے ترکمانستان کا شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے فائنل میں ترکمانستان کو 1-3 سے شکست دے کر چیمپیئن شپ جیت لی۔ پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی اور لگاتار پانچ فتوحات حاصل کر کے فتح اپنے نام کی۔

گزشتہ روز سیمی فائنل میں کرغزستان کو شکست دے کر پاکستان نے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ کرغزستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان نے فائنل میں ترکمانستان کو 1-3 سیٹ سے شکست دی۔
.پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے فائنل میں 21-25، 19۔25، 25۔20 اور 14-25 سے شکست دے کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔

صدر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن عابد قادری، سیکریٹری خالد محمود سمیت مختلف سفرا نے فائنل دیکھا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے،

ایونٹ میں پاکستان ناقابلِ شکست رہا، مسلسل چھ میچز جیتے، قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 18 سیٹ جیتے اور 3 ہارے۔

قومی ٹیم ایونٹ میں اپنے تمام میچز جیت کر ناقابل شکست رہی۔چیمپئن شپ میں چھ ملکوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

گرین شرٹس نے پانچویں پول میچ میں ایران کو 1-3 سے شکست دی تھی۔ ایران کے خلاف پاکستان نے 18-25، 25-23، 16-25 اور 20-25 سے جیت حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس نے چوتھے پول میچ میں کرغزستان کو بھی تین صفر سیٹ سے شکست دی تھی۔

error: Content is protected !!