ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ٹانک کے زیر اہتمام جیل میں قیدیوں کیلئے مقابلوں کا انعقاد
پشاور(زوہیب احمد) صوبائی حکومت خیبرپختونخوا اور ریجنل سپورٹس آفیسر ڈی آئی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ٹانک کے زیر اہتمام سب جیل ٹانک میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں (چھوٹے ایریا گیمز) کا انعقاد کیا گیا
جس میں قیدیوں نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹانک، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹانک اور سپرنٹنڈنٹ سب جیل ٹانک نے بطور مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ٹانک کی طرف سے قیدیوں کو کھیلوں کا سامان بھی فراہم کیا گیا۔ کھیلوں کا مقصد قیدیوں کو مثبت تفریح کا مواقع فراہم کرنا تھا۔