دوسرا ویمنز ٹی ٹوئنٹی : انگلینڈ نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی

دوسرا ویمنز ٹی ٹوئنٹی : انگلینڈ نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی

ندا ڈار ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن گئیں۔

نارتھمپٹن 17 مئی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سےزیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بن گئیں ۔

انہوں نے اپنے 148 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 137 وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا کی میگن شوٹ کا 136 وکٹوں کا ریکارڈ توڑدیا۔

ندا ڈار کے اس عالمی ریکارڈ کے باوجود انگلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 65 رنز سے شکست دے کر تین میچوں سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ ویمنز نے ایجبسٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 53 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اتوار کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

جمعہ کو نارتھمپٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں انگلینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

پاکستان ویمنز جواب میں صرف 79 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

انگلینڈ کی اننگز میں نیٹ سیور برنٹ اور ایلس کیپسی 31۔ 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ مایا باؤچیر نے30 رنز اسکور کیے۔

پاکستان ویمنز کی طرف سے ندا ڈار نے 33 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ وحیدہ اختر۔ سعدیہ اقبال اور اپنا 50 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والی ڈیانا بیگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ڈیانا بیگ نے انگلینڈ ویمنز کی کپتان ہیدر نائٹ کی اہم وکٹ صرف 4 رنز کے انفرادی اسکور پر حاصل کی۔

پاکستان ویمنز کی اننگز میں وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور کوئی بھی بیٹر قابل ذکر کارکردگی نہ دکھاسکی۔

عالیہ ریاض 19 بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔

ایلس کیپسی کو ان کی عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مختصر اسکور ۔
انگلینڈ ویمنز 144 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز )۔ ایلس کیپسی 31۔ نیٹ سیور برنٹ 31۔ ندا ڈار33 / 2 وکٹ۔
پاکستان ویمنز 79 رنز ( 15.5 اوورز ) ۔ عالیہ ریاض 19۔ سوفی ایکلسٹن 11 /3 وکٹ ایلس کیپسی 4/2 وکٹ ۔سارہ گلین10 / 2 وکٹ۔ لارین بیل 20 / 2 وکٹ۔
نتیجہ : انگلینڈ ویمنز نے 65 رنز سے جیتا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto