ذوالفقار ملک نے پرویز بٹ کو ڈی جی سپورٹس بننے پر مبارکباد دی
پرویز اقبال بٹ کھیلوں کو فروغ دیں گے: فیصل خورشید،نئی سپورٹس پالیسی تشکیل دی جائے:میاں اکمل
لاہور (سپورٹس رپورٹر)
پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ بورڈ کے سابق ممبر ذوالفقار ملک،میاں اکمل ڈٹا اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدرملک فیصل خورشیدنے پرویز اقبال بٹ کو ڈی جی سپورٹس بننے پر مبارکباد دی
اورگلدستے پیش کئے۔ ذوالفقار ملک نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل تیزی سے منشیات کی لت میں مبتلا ہو رہی ہے اس صورتحال میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے بڑی اشد ضرورت ہے
کیونکہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کرکے ہی منشیات کی لعنت سمیت دیگر سماجی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے۔
ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدرملک فیصل خورشیدنے کہا کہ پرویز اقبال بٹ بطورڈی جی سپورٹس گراس روٹ لیول سے کھیلوں کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے،
سپورٹس کو نصاب کا حصہ بناکر گراس روٹ لیول سے کھیلوں کو فروغ دیا جا سکے۔میاں اکمل ڈٹا کا کہنا تھا کہ ملک میں کھیلوں کی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے فوری طور پر نئی سپورٹس پالیسی تشکیل دی جائے ،
نوجوانوں میں پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لانے کیلئے سکول ، کالج اور کلب لیول پر زیادہ سے زیادہ سپورٹس ایونٹس منعقدکرائے جائیں تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے آگے بڑھیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔