کے پی کے کراٹے ؛ خورشید خان صدر اور چوہدری عاصم سیکرٹری منتخب

 کے پی کراٹے ایسوسی ایشن کے آئندہ چارسال مدت کے لیے پشاور کے خورشید خان کو صدر اور ایبٹ آباد کے چوہدری عاصم کو بلامقابلہ سیکرٹری منتخب کرلیا گیا

(زوہیب احمد ) اس حوالے سے صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا انتخابی اجلاس ایبٹ آباد کے جلال بابا آڈیٹوریم کے اباسین ہال میں خورشید خان کی زیرصدارت منعقد ہوا

جسمیں پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیرمین محمد جہانگیر اور صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ریجنل سپورٹس آفیسر ایبٹ آباد احمد زمان خصوصی طور پر بحثیت ابزرور شریک ہوئے

جبکہ سبکدوش ہونے والے سیکرٹری خالد نور نے ایسوسی ایشن کی چار سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جسے اجلاس میں شریک صوبے کے تمام ڈویژن کی نمائندگی کرنے والے تمام شرکاء نے بے حد سراہا

اس موقع پر آئندہ چار سالہ مدت کے لیے اتفاق رائے اور باہم مشاورت سے پشاور کے خورشید خان کو ایسوسی ایشن کا صوبائی صدر اور ایبٹ آباد کے چوہدری عاصم کو بلامقابلہ سیکرٹری منتخب کرلیا گیا

جبکہ دیگر عہدیداروں میں خالد نور کو سنیر نائب صدر عرفان اللہ خان، حبیب اللہ، شاہد اشرف اعوان،اور محمد حنیف نائب صدور باز محمد اور مس نازیہ علی جوائنٹ سیکرٹری اور توقیر اعظم سیکرٹری مالیات(خازن) منتخب قرار پائے

اسی طرح مجلس عاملہ کے لیے عجب خان،۔محمد شیراز اعوان،حسیب نذیر،نیلم بی بی،جمال خان،نہیاءطارق عباسی،اور نور فاطمہ کا ا نتخاب عمل میں لایا گیا گیا

اس موقع پر نو منتخب عہدیداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کراٹے کے کھیل کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے میں کوئی کسر رواء نہیں رکھیں گئے

جبکہ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چئرمین محمد جہانگیر نے انتہائی شفاف طریقے اور پرامن ماحول میں انتخابی عمل کے انعقاد پر صوبائی ایسوسی ایشن کے تمام اراکین کو مبارکباد پیش کی

اور پاکستان کراٹے فیڈریشن کی جانب سے اپنے مکمل تعاون اور سرپرستی کے عزم کا اعادہ کیا ۔۔

error: Content is protected !!