پاکستان ٹینس کلب کی تاریخی بلڈنگ کی دیواریں توڑ دی گئی

سنوکر کی سٹک لمبی ہونے کی وجہ سے تاریخی بلڈنگ پاکستان ٹینس کلب کی دیواریں توڑ دی گئی
معاملے کو چھپانے کیلئے شاہی باغ میں واقع بلڈنگ کی عمارت میں کمرے کو تالہ لگا دیا گیا
، قائد اعظم سے منسوب عمارت کا حال سنوکر کی وجہ سے برا کردیا گیا 

 

پشاور … پشاور کے شاہی باغ میں واقع پاکستان ٹینس کلب کی تاریخی اہمیت ہونے کے باوجود ٹینس کلب کی پرانی عمارت میں واقع کمرے میں سنوکر کی سٹک کیلئے جگہ نہ ہونے کے باعث مختلف جگہوں پر دیواریں توڑ دی گئی ہیں جبکہ اس معاملے کو چھپانے کیلئے کمرے کو تالہ دیا گیا ہے ، اس تاریخی کلب

کو قبل ازیں قائد اعظم محمد علی جناح کا نام دیا گیا تھا کیونکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے یہاں پر دورہ پشاور کے دورے کے دوران ٹینس کھیلی تھی.ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے زیر انتظام اس کلب

میں روزانہ ٹینس کے کھلاڑی ٹریننگ کیلئے آتے ہیں اور یہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام ہے تاہم تین ہفتے قبل ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور کی ہدایت پریہاں پر سنوکر ٹیبل لاکر رکھ دی گئی اور

صفائی کے بعد یہاں پر سنوکر کھیلنے کا آغاز کیا گیا تاہم دوران پریکٹس پتہ چلا کہ سنوکر کی سٹک بڑی ہے اسی بناءپر کمرے کی دیواریں توڑنے کا آغاز کردیا گیا ہے .اور دو مختلف جگہوں پر دیواریں توڑ دی گئی

ہیں تاکہ سٹک آسانی سے سنوکر ٹیبل پر چل سکے. اس معاملے کو چھپانے کیلئے ٹینس کلب کے کمرے کو تالہ بھی لگا دیا گیا ہے جبکہ عید کے موقع پر یہاں پر سنوکر چیمپئن شپ کرانے کا ااعلان بھی کیا گیا ہے.

error: Content is protected !!