افغانستان کے اسپنر راشد خان تقریباً 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے

افغانستان کے اسپنر راشد خان تقریباً 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے

اور کابل پہنچنے پر افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کا استقبال کیا۔

افغان میڈیا کے مطابق راشد خان حالیہ برسوں میں اپنے مصروف شیڈول اور مختلف کرکٹ ٹورنامنٹس میں مصروفیات کی وجہ سے اپنے ملک واپس نہیں جاسکے تھے۔

آئی پی ایل 2024 کے لیے بھارت کا دورہ کرنے کے بعد راشد خان 18 مئی کو کابل پہنچے، کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور کئی کھلاڑیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

وہ آنے والے دنوں میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ویسٹ انڈیز کا دورہ کریں گے۔

16 مئی کو افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان کا پہلا میچ 3 جون کو یوگنڈا کے خلاف شیڈول ہے، اس کے بعد نیوزی لینڈ، نمیبیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچز ہوں گے۔

تعارف: News Editor