شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نیشنل پی ڈی T20 گریڈ ون کرکٹ شپ ملتان نے جیت لی
فائنل میں بہاولپور کو 6 وکٹوں سے شکست،زبیر سلیم مسلسل چوتھی بار مین آف دی میچ قرار پائے
ملتان پی ڈی نے شاہد آفریدی فاونڈیشن نیشنل پی ڈی ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ گریڈ ون کا ٹائٹل جیت لیا، ڈی ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے فائنل میں بہاولپور کو یکطرفہ مقابلے میں 6وکٹوں سے شکست ہو گئی۔
پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام، شاہد آفریدی فاونڈیشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے منعقدہ نیشنل پی ڈی T20 کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پرسابق ٹیسٹ کرکٹر مسرور انوار نے ملتان کے آل راونڈر زبیر سلیم کومسلسل چوتھی مرتبہ مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر مسرور انوار نے شاندار اور کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری و ٹورنامنٹ ڈائریکٹر امیر الدین انصاری کی کاوشوں کو خراج تحسین اور فاتح ٹیم ملتان کو مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پرارشد گوپانگ ایڈیشنل کمشنر ملتان،محمد ارسلان خان صدر ملتان ڈسڑکٹ،ظفر شیروانی ڈائریکٹر اسپورٹس ایمرسن یونیورسٹی،سہیل خان،سلیم تونسوی،روحیل بٹ ایم ڈی شیگان مدنی سی ای او
اور بابر سلیم ڈائرکٹر شاہ جہان بلڈرز، ریجنل ہیڈ پی پی ڈی سی اے ملتان اور بہاولپور جمیل کامران، ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد نظام،منظور لطیفی اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ارشد گوپانگ ایڈیشنل کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ کمشنر ملتان مریم خان کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ کی نیشنل چمپئن شپ کے فائنل میں ملتان ریجن کی کامیابی ہم سب کے لیے قابل فخر ہے
اس سلسلہ میں کمشنر ملتان کی جانب سے جلد ہی ملتان ریجن کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔
محمد ارسلان خان، ظفر شیروانی،شائیگان مدنی سی ای او شاہجہان بلڈرز،بابر سلیم کا کہنا تھا کہ فزیکل ڈس ایبلڈ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،
سیکریٹری پی پی ڈی سی اے امیرا لدین انصاری نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسپانسر شپ آج کے دور میں کھیل اور
کھلاڑیوں کے لئے بہت ضروری ہے ہمیں خوشی ہے کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے بھر پور تعاون کی بدولت پانچویں نیشنل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا۔
اس سے قبل ریجینل ہیڈ ملتان بہاولپور ریجن محمد جمیل کامران نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا سولہ سال سے پاکستان فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن ملک بھر میں سیکرٹری امیرالدین انصاری کی سربراہی میں معذور بچوں کی کرکٹ کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے پاکستان کو فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ کا موجد ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے
مستقبل میں بھی ایسوسی ایشن ایسے ہی مزید فزیکل ڈس ایبلڈ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی رہے گی۔قبل ازیں فائنل میں بہاولپور نے 127رنز اسکور کئے، عابد حسین اور مان نے 26۔26 رنز بنائے۔
زبیر سلیم نے26 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، محمد عرفان نے 3 جہانزیب ٹوانہ نے 2 وکٹ حاصل کیے۔ جواب میں فاتح ملتان نے19 ویں اوورز میں چار وکٹوں پر ہدف حاصل کر کے چوتھی بار ٹائٹل جیتا،
ماجد حسین 5چوکوں کی مدد سے 45رنز بناکر ناقابل شکست رہے، محمد زمان علی 34 رنز اسکور کئے جس میں ایک چھکا اور 3 چوکے بھی شامل تھے۔