عالمی ریکارڈز کی مشین گن راشد نسیم نے عالمی ریکارڈز کی سنچری بنا لی۔
راشد نسیم کی جانب سے آج ماشل آرٹس کیٹیگری میں ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری رہا راشد نسیم آج 9 عالمی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہیے جس میں دو ریکارڈ انڈیا کے بھی تھے
مارشل آرٹسٹ راشد نسیم 100 ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے راشد نسیم کے 101 ریکارڈز کی تصدیق کر دی، راشد نسیم متعدد ممالک میں بھی پاکستان کیلئے عالمی ریکارڈز بنا چکے ہیں۔
راشد نسیم نے بھارت سے 35 عالمی ریکارڈز چھین لئے، اٹلی میں لائیو پروگرام میں بھارت کے مارشل آرٹسٹ کو شکست دے چکے ہیں، راشد نسیم نے نن چکو ، یارڈ اسٹکس، پنچز، وال نٹ بریک، پش اپس سمیت متعدد کیٹیگریز میں عالمی ریکارڈز بنائے۔
مارشل آرٹسٹ راشد نسیم مزید 20 ریکارڈز بنانے میں مصروف ہیں، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی تصدیق کے بعد راشد کے ریکارڈز کی تعداد 121 ہو جائے گی، راشد نسیم کی اہلیہ، بیٹی اور والد بھی عالمی ریکارڈز بنا چکے ہیں۔
راشد نسیم نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ فل ایکسٹیشن پنچز مارنے کا عالمی ریکارڈ بنایا، راشد نسیم نے 350 پنچز لگا کر یہ ریکارڈ بنایا، اس سے پہلے یہ اعزاز انگلینڈ کے آئن کرافٹ کے پاس تھا، آئن کرافٹ نے 298 پنچز لگائے تھے۔
انہوں نے تین منٹ میں سب سے زیادہ فل کنٹیکٹ ایلبو اسٹرائیک کرنے کا بھی ریکارڈ بنایا، راشد نے تین منٹ میں 882 اسٹرائیک کیساتھ ریکارڈ بنایا، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے چنمے شرما کے پاس تھا، چنمے شرما نے 820 ایلبو اسٹرائیک کیساتھ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ریکارڈ میں ہاتھوں پر باکسنگ گلو پہن کر 398 کے مقابلے میں 350 مکے برسا کر انگلینڈ کا ریکارڈ توڑا ایک اور پنچ کیٹیگری میں ہاتھوں میں 1 کلو وزن پکڑ کر 161 مکے مارنے کا ریکارڈ 171 مکے مار کر توڑ دیا یہ ریکارڈ پاکستان کے پاس تھا تیسرے ریکارڈ میں 160 کے مقابلے میں 172 اخروٹ کہنی سے توڑے
چوتھے ریکارڈ میں 3 منٹ میں انڈیا کے چنے شرما کا ریکارڈ توڑا جنھوں نے 3 منٹ میں 820 کہنیاں ماری تھی راشد نسیم نی 882 کہنیوں کے وار کیے اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا
پانچویں ریکارڈ میں امریکہ کے اجوال شرمہ کے 5 کلو وزن باندھ کر ایک منٹ میں 83 مرتبہ گھٹنے مارنے کے ریکارڈ کو توڑا اور 88 مرتبہ گھٹنے مارے
ریکارڈ نمبر 6 میں غبارے کو مکوں کی مدد سے پھاڑنا تھا راشد نسیم نے کامیابی سے ایک منٹ میں 100 غبارے پباڑ دیے اس سے پہلے یہ ریکارڈ 72 کا تھا
ساتویں اور آٹھویں ریکارڈ میں لاٹھی کو 442 کے مقابلے میں 481 مرتبہ جبکہ اسی کیٹیگری کے 3 منٹ میں لاٹھی مارنے کے 1159 مارنے کے ریکارڈ کو 1285 مرتبہ مار کر توڑ دیا نویں ریکارڈ میں آگ لگا کر لاٹھی کو 195 مرتبہ گھمانے کے ریکارڈ کو 201 مرتبہ چلا کر توڑ دیا