پنجاب کے تمام شہروں میں سپورٹس کو فروغ دیا جا رہا ہے،پنجاب میں نئے سٹیڈیمز اور گروانڈز بنائے جارہے ہیں، صوبائی وزیرکھیل پنجاب
پرایؤیٹ سیکٹر کی جانب سے سپورٹس گروانڈ بنانا خوش آئند ہے،اتحاد ٹاؤن نے کرکٹ گراؤڈبنا کر اچھی روایت قائم کی ہے، فیصل ایوب کھوکھر
لاہور(نوازگوھر)19مئی2024ء۔
صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ پرایؤیٹ سیکٹر کی جانب سے سپورٹس گروانڈ بنانا خوش آئند ہے،اتحاد ٹاؤن نے کرکٹ گراؤڈبنا کر اچھی روایت قائم کی ہے،پرائیوٹ سیکٹر کیساتھ مل کر حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتحاد ٹاون میں فلڈ لائٹ کرکٹ گروانڈ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیاہے،صوبائی وزیر کھیل پنجاب نے کرکٹ کھیل کر گروانڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا،
اس موقع پراتحاد ٹاؤن کے چیف آپریٹنگ آفیسر شجاع اللہ خان بھی موجود تھے، صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ ٹاون کی انتظامیہ گروانڈ کو پبلک کے لیے اوپن کرے،
حکومت کی طرح پرایؤیٹ ادارے بھی اپنے گروانڈ عوام کیلئے مختص کریں،ایسے اداروں کو بھرپور سپورٹ کریں گے، حکومت پنجاب سپورٹس کے فروغ اور انفراسٹرکچر کیلئے خطیر رقم خرچ کرتی ہے پرائیوٹ سیکٹر کو بھی چاہئے کہ سپورٹس ترقی کیلئے ہمارا ساتھ دیں،
صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے پنجاب گیمز کاجلد انعقاد کی جائیگا جس میں مختلف سپورٹس کے مقابلے ہوں گے، پنجاب کے تمام شہروں میں سپورٹس کو فروغ دیا جا رہا ہے،پنجاب میں نئے سٹیڈیمز اور گروانڈز بنائے جارہے ہیں۔
اتحاد ٹاؤن کے چیف آپریٹنگ آفیسر شجاع اللہ خان نے اس موقع پر صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کے سپورٹس کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔