کراچی میں بین الاقوامی ہاف میراتھن "ون رن” کا انعقاد کیا گیا
[کراچی، 19 مئی، 2024]
کراچی پہلی بار دنیا کی معروف میراتھن ‘ون رن’ کی میزبانی اتوار کو دو دریا کے پرفضا مقام پر کی جس میں پروفیشنل رنرز کے ساتھ ساتھ بچوں، خواتین اور بزرگوں نے بھی حصہ لیا۔ یہ میراتھن دنیا کے 105 شہروں میں بیک وقت منعقد کی گئی۔
منتظمین کے مطابق شرکاء کو چار میں سے ایک فاصلے کی دوڑ طے کرنے کا موقع دیا گیا جس میں 1، 5، 10، یا 21.1 کلومیٹرشامل ہے۔جبکہ ون رن ہاف میراتھن میں کوئی بھی شامل ہوسکتا تھا ۔ خواتین میں ممتاز نعمت اور مردو میں زبیرکیانی نے 21کلومیٹر کی دوڑمیں جیت حاصل کی۔
کھیلوں کو عالمی سطح پر لانے کے لیے ہیرو لیگ اور اسپورٹس اِن پاکستان ایک مشترکہ کاوشیں کر رہے ہیں جس سے ملک اور شہر کا نام دنیا میں بھر میں کھیلوں کے حوالے سے مشہور اور معروف ہو رہا ہے ۔
یہ دوڑ خاندان یا دوستوں کے ساتھ یادگار لمحات گزارنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں ذاتی ریکارڈ قائم کرنے کا ایک منفرد موقع دیتی ہے۔
اسپورٹس اِن پاکستان کے سی ای او شعیب نظامی نے کہاپاکستان کو کھیلوں کے عالمی نقشے پر لانے کے لیے ہم نے "ون رن” کے ساتھ میزبانی کی ہیں۔ یہ ایونٹ نہ صرف ہمارے کھیلوں کے ٹیلنٹ کو فروغ دے گا بلکہ ہمارے ملک کی خوبصورتی اور گرمجوش مہمان نوازی کا دنیامیں بول بالا کرئیگا۔
ہاف میراتھن "ون رن” کے عالمی آرگنائزنگ کمیٹی کی سربراہ کیسنیا شوئیگو نے اس موقع پر کہا ہے کہ میرے لیے ون رن سال کے سب سے زیادہ اہم ایونٹ میں سے ایک ہے۔
2017 کے بعد سے زیادہ سے زیادہ روسی شہر اور ہزاروں نئے شرکاء اس عالمی ایونٹ میں شامل ہوئے ہیں۔ اس ہاف میراتھن نے 2023 میں دو بار گینز بک آف ریکارڈ میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔
جبکہ 2024 میں ایک ہی دن 16 ممالک اور 105 شہر اسی دن روس کے ساتھ دوڑیں گے جوکہ ایک منفرد تاریخی ریکارڈ ہوگا۔