سہیل عدنان احمد ریان اور ثناءبہادر نے البرکہ سکواش چیمپئن شپ جیت لی
پشاور(زوہیب احمد) پشاور کے قمرزمان سکواش کمپلیکس میں جاری پہلی البرکہ آل پاکستان نیشنل بوائز اور کے پی ویمنز سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی
گزشتہ روز فائنل کے موقع پر البرکہ بینک کے ریجنل چیف آفتاب حیدر مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سابق برٹش چیمپئن و سکواش لیجنڈ قمرزمان‘ سینئر نائب صدر احسان اللہ خان‘منصور خان جنرل سیکرٹری‘ ڈائریکٹر پی ایس ایف اکیڈمی گروپ کیپٹن اصغر‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اے ایف یاسر ‘
فنانس سیکرٹری وزیر محمد‘ ایگزیکٹو ممبران فضل خلیل‘ شیر بہادر ‘چیف آرگنائزر اور سینئر ڈائریکٹوریٹ کوچ منور زمان‘ چیف ریفری عادل فقیر ‘ وسیم محمد اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘
گزشتہ روز انڈر 13 کے فائنل میں پنجاب کے سہیل عدنان نے آرمی کے ایم فیضان کے خلاف بہترین کھیل پیش کتے ہوئے گیارہ چھ‘ گیارہ آٹھ اور گیارہ تین سے کامیابی حاصل کی‘
انڈر15 کے فائنل میں پی اے ایف کے احمد ریان نے ایم ریان بہادر کے خلاف بارہ دس‘ گیارہ سات اور گیارہ تین سے کامیابی اپنے نام کی‘ ویمنز فائنل میں ثناءبہادر نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ماہ نور کے خلاف بارہ دس‘ گیارہ سات اور بارہ دس سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی جیت لی‘
آخر میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے سکواش لیجنڈ قمرزمان نے البرکہ کے ریجنل چیف آفتاب حیدر کو سووینئر پیش کیا
اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اس قسم کے ایونٹس کا انعقاد کرتے رہیں گے‘البرکہ کے ریجنل چیف آفتاب حیدر نے انہیں کھیل کے فروغ و ترقی میں اپنی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔