پاکستانی نژاد برطانوی مکائیل عبداللّٰہ پاکستان فٹبال ٹیم میں شامل

 پاکستانی نژاد برطانوی مکائیل عبداللّٰہ پاکستان اسکواڈ میں شامل ہو گئے۔

18 سالہ مکائیل عبداللّٰہ برطانوی کلب مینسفیلڈ ٹاؤن کا حصہ ہیں، ان کا شمار برطانیہ میں بہترین ایشین فٹبالرز میں ہوتا ہے۔ نوجوان اسٹرائیکر رواں ماہ کے آخر میں پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

مکائیل عبداللّٰہ سعودی عرب کے خلاف ہوم اور تاجکستان کے خلاف اووے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ پی ایف ایف اس سے قبل پاکستانی نژاد برطانوی آدم خان کی شمولیت کی تصدیق بھی کر چکا ہے۔

انجری کی وجہ سے پچھلا میچ مس کرنے والے اوٹس خان اور محمد فضل کی بھی ٹیم میں واپسی ہو گی۔ پاکستانی نژاد برطانوی عیسیٰ سلیمان حج کی ادائیگی کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔

تعارف: News Editor