سعودی عرب کے خلاف آئندہ ماہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کے ہوم میچ کے لیے قومی فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن فٹ بال پاور ہاؤس (سعودی عرب) کے خلاف مقابلے کے لیے مہارت اور حکمت عملی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
گول کیپنگ کوچز راموس اور نعمان ابراہیم جب کہ فٹنس کوچ کلاڈیو الٹیری اہم میچ کی تیاری کے لیے ٹیم کی بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان کے ابتدائی سکواڈ میں گول کیپر: حسن علی اور تنویر، ڈیفنڈر: حسیب خان، مامون موسیٰ خان، حذیفہ، وقار احتشام، عبدالرحمن، عمر حیات، محمد عدیل،
محمد صدام اور زین العابدین، مڈفیلڈر: یاسر عرفات، عالمگیر غازی، علی عزیر، رجب علی، معین علی، جنید احمد اور فہیم، فارورڈ: عدیل یونس، شائق دوست،علی ظفر اور فرید اللہ۔ قومی تربیتی کیمپ میں شامل ہونے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام فائنل اسکواڈ میں شامل کیے جائیں گے۔