سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات ؛ محمد بخش خان مہر صدر،احمد علی راجپوت سیکریٹری جنرل منتخب

سندھ اولمپک، سردار محمد بخش خان مہر صدر، احمد علی راجپوت سیکریٹری جنرل اصغر بلوچ خازن اور ڈاکٹر جنید علی شاہ سینئر نائب صدر چار سال کے لے منتخب هوگے۔

خالد رحمانی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، شاہ نعیم ظفر، گلفراز خان، نسیم احمد قریشی، طارق ظفر نائب صدور ثنا علی نائب صدر خواتین، شاہد مسعود، کامران قمر قریشی، پرویز احمد شیخ، محمد تقی، سیدہ ماجدہ حمید، عابدہ پروین اور قراة العین خان ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب۔

صوبہ سندھ 35 ویں نیشنل گیمز کا میزبان، شایان شان انتظامات کئے جائیں گے، سردار محمد بخش خان مہر نو منتخب صدر و صوبائی وزیر کھیل سندھ کا اعلان۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے آئندہ چار سال کے لئے منعقدہ انتخابات میں اتفاق رائے سے دوسری ٹرم کیلئے بھی صوبائی وزیر کھیل وصدرسردار محمد بخش خان مہر اور سیکرٹری جنرل احمد علی راجپوت پر اظہار اعتماد کردیا۔

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کا انتخابی اجلاس کراچی جیمخانہ میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نامزد کردہ الیکشن کمیٹی کی زیرنگرانی منعقد ہوا جس میں سیکریٹری اسپورٹس سندھ جلال الدین مہر نے حکومت سندھ کے نمائندہ کی حیثیت سے شرکت کی۔

تفصیلی نتائج کے مطابق سردار محمد بخش مہر آئندہ چار سال کے لیے صدر احمد علی راجپوت سیکرٹری جنرل، ڈاکٹر سید جنید علی شاہ سینیئر نائب صدر، شاہ نعیم ظفر، گلفراز خان، نسیم احمد قریشی اور طارق ظفر نائب صدور، ثنا علی نائب صدر برائے خواتین، محمد خالد رحمانی ڈپٹی سیکریٹری جنرل،

محمد اصغر بلوچ خازن اور شاہد مسعود، کامران قمر قریشی پرویز احمد شیخ، محمد تقی، سیدہ ماجدہ حمید، عابدہ پروین اور قراة العین خان ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نامزد کردہ الیکشن کمیٹی کی سربراہی پرویز احمد کر رہے تھے جبکہ اولمپین ناصر علی، رانا اعجاز، ریحانہ اسلام اور میجر محمود ریاض شامل تھے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے رکن کمانڈر طارق اکرم نے بطور آبزرور شرکت کی۔ نو منتخب صدر پاک سندھ اولمپک ایسو سی ایشن سردار محمد بخش خان مہر نے اس موقع پر اعلان کیا کہ صوبہ سندھ 35 ویں نیشنل گیمز کا میزبان ہے جس کے لیے شایان شان انتظامات کئے جائیں گے

اور اس کے کامیاب انعقاد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ گیمز کا باقاعدگی سے انعقاد ہماری ترجیح ہوگی اس کے علاوہ بین الصوبائی کھیل اور پاکستان کے پہلے بیج گیمز بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کو کھیلوں کا گہوارہ بنانا سندھ اولمپک اور سندھ حکومت کا مطمع نظر ہے جس کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھیلوں کو یکساں فروغ کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!