پاکستانی ٹیم میں تسلسل اور ڈسپلن میری ترجیح ہو گی ؛ جیسن گلیسپی

 پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں تسلسل اور ڈسپلن میری ترجیح ہو گی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پاکستان ایسی ٹیم بنے گی جس پر پاکستانی فینز فخر کریں گے، ہیڈ کوچ کے ساتھ سلیکٹر کے رول کے لیے بھی تیار ہوں، یہ نیا تجربہ ہو گا، اگر کھلاڑی کی بہتری اس کو ریسٹ دینے میں ہے تو اس کو ریسٹ دیا جائے گا۔

جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ اندازہ ہے کہ پاکستان ٹیم میں توقعات کا بوجھ ہوتا ہے، میں کافی حقیقت پسند ہوں، راہ میں کہیں کہیں رکاوٹیں آتی ہیں، میرا کام ان رکاوٹوں کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کامیابی کے لیے سب سے اہم چیز تسلسل اور ڈسپلن ہے، میری موجودگی میں پاکستان ٹیم میں تسلسل اور ڈسپلن کی اہمیت ہو گی۔

ہیڈ کوچ پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم اپنی صلاحیتوں کے مطابق کرکٹ کھیلتی ہے، کھلاڑیوں سے اس موضوع پر بات کروں گا کہ ہمیں کس برانڈ کی کرکٹ کھیلنی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم دوسروں کے سٹائل دیکھنے کی بجائے دوسروں کو اپنا سٹائل دکھانا چاہتے ہیں، اگر ہم تسلسل اور ڈسپلن کو اپنا لیں تو بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔

error: Content is protected !!