فاسٹ بولر حسن علی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر ہو گئے

فاسٹ بولر حسن علی کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔

لیڈز 22 مئی۔

پاکستان ٹیم منیجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ حسن علی اپنی کاؤنٹی کرکٹ کی ذمہ داری دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ حسن علی کو فاسٹ بولر حارث رؤف کے بیک اپ کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

حسن علی انگلش کاؤنٹی وارکشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

error: Content is protected !!