پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ ؛ سرسید کلب اور جوہرآباد کلب کی کامیابی

پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں سرسید کلب اور جوہرآباد کلب کی کامیابی گلشن معمار کلب اور لاثانی اسپورٹس کو شکست کا سامنا، محمد علی کی جارحانہ سینچری۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)

پی سی بی کے تعاون سے اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون دو کے زیراہتمام منعقدہ پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا

راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گلبرگ پر کھیلے جانیوالے پہلے میچ سرسید کرکٹ کلب نے یکطرفہ مقابلے کے بعد گُلشن معمار کرکٹ کلب کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ گلشن معمار کرکٹ کلب نے مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز اسکور کئے قربان علی نے 66 رنز اور محمد عمر فاروق نے 45 رنز اسکور کئے

سرسید کرکٹ کلب کی جانب سے عمران علی اور احسان اللّٰہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں سرسید کرکٹ کلب نے محمد علی کی جارحانہ سینچری کی بدولت مطلوبہ ہدف 221 رنز 20 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا

اوپنگ وکٹ کیپر بیٹر محمد علی نے ناقابل شکست 172 رنز صرف 79 گیندوں پر اسکور کئے جس میں 25 چوکّے اور 7 چھکے شامل تھے جبکہ نوجوان اوپنر عون علی جعفری نے ناقابل شکست 40 رنز اسکور کئے۔

ایمپائرنگ کے فرائض زاہد اقبال اور محمد اسد نے سرانجام دئیے جبکہ حارث عباسی آفیشل اسکورر تھے۔ راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی یو پی پر کھیلے جانیوالے دوسرے میچ میں جوہرآباد کرکٹ کلب نے لاثانی اسپورٹس کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

لاثانی اسپورٹس کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 34۰2 اوورز میں 220 رنز بناکر آوٹ ہوگئی محمد اسماعیل خان نے 58 رنز ، محمد ایاز خان آفریدی نے 51 رنز جبکہ یاسر خان نے ناقابل شکست 29 رنز اسکور کئے

جوہرآباد کرکٹ کلب کے محمد عمر عاصم نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ عبداللّٰہ ارشاد اور ارحم کاشف نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں جوہرآباد کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 224 رنز 31۰2 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا

عبداللّٰہ ارشاد نے 58 رنز ، محی الدین اعجاز نے 51 رنز ، محمد امیرالحمزہ نے 32 رنز اور سید محمد دانیال نے ناقابل شکست 30 رنز اسکور کئے

لاثانی اسپورٹس کی جانب سے گُل زمان نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ یاسر خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض احتشام حیدر اور کمال شیخ نے سرانجام دئیے جبکہ سید عبید احمد آفیشل اسکورر تھے۔

تعارف: News Editor