چترال میں روایتی کھیل بزکشی کے مقابلے کا انعقاد ؛ پہلی بار برطانوی کھلاڑیوں کی شرکت

چترال میں روایتی کھیل بزکشی کے مقابلے کاانعقاد ہوا، پہلی بار 2برطانوی کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔

چترال میں ویسے تو زیادہ تر مقامی لوگ پولو پسند کرتے ہیں تاہم اب بھی کچھ علاقوں میں روایتی کھیل بزکشی کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں،

رواں ہفتے دولوموس کے مقام پر لوئر چترال کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں دو برطانوی سیاحوں نے بھی حصہ لیا۔ بزکشی کے کھیل میں مردہ بکرے یا بچھڑے کو اٹھا کر میدان کا چکر کاٹنے کے بعد گول دائرے میں پھینکا جاتا ہے،جو کھلاڑی اپنا ہدف مکمل کرتا ہے وہ کامیاب قرار پاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے برطانوی کھلاڑی سومارک ڈونلڈ کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستانیوں کے ساتھ ایسے کسی کھیل میں حصہ لوں گا ،

اس کھیل میں حصہ لینے پر میں بہت خوش ہوں اورمیں اس کھیل سے اس لئے بھی لطف اندوز ہوا ہوں کہ میں اس سے قبل پولو کھیل چکا ہوں ، میں نے زندگی میں کبھی بھی بزکشی کے مقابلے میں حصہ نہیں لیا۔

ڈونلڈ نے مزید کہا کہ بزکشی کا کھیل دلچسپ ہونے کے ساتھ بہت سنسنی خیز بھی ہے ، میں تمام چترال کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ اس کھیل میں شامل کیا، یہ دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے گا ، ایسے ایونٹ مستقبل میں بھی جاری رہنے چاہئیں۔

error: Content is protected !!