انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 مینز ورلڈ کپ سے قبل نیا ترانہ جاری کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل نیا ترانہ جاری کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے نیا ترانہ تمام آئی سی سی ایونٹس کیلئے جاری کیا گیا، جو پہلی بار یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پلے کیا جائے گا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ترانے کی ریلیز سے ورلڈ کپ کا جوش و خروش بڑھے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا جبکہ روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل آئیں گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کا شیڈول
6 جون: پاکستان بمقابلہ امریکہ، ڈیلاس

9جون: پاکستان بمقابلہ بھارت، نیو یارک

11جون: پاکستان بمقابلہ کینیڈا، نیو یارک

16 جون: پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، لاؤڈرہل

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے گروپس
گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکا

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور نیپال

تعارف: News Editor