پاکستان اور انگلینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شدید بارش کے باعث میچ منسوخ

 برطانوی شہر ہیڈنگلے میں شدید بارش کے باعث پاکستان اور

انگلینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ٹاس ہونے سے پہلے ہی منسوخ ہو گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا بدھ کو ہونے والا پہلا مقابلہ مسلسل بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ ہو گیا، بارش کے باعث، ہینڈنگلے میں آج ہونے والا میچ بغیر ٹاس کے ختم ہو گیا، شدید بارش کی وجہ سے گراؤنڈ میں کھیلنا ممکن نہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی 4 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 25 مئی کو برمنگھم، تیسرا میچ 28 مئی کو کارڈف اور چوتھا میچ 30 مئی کواوول لندن میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں سنہ 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ہیں اور ان کی اس سیریز کو دونوں کے لیے ہی ورلڈ کپ 2024 کی تیاریوں کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

error: Content is protected !!