شاہد خان آفریدی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سفیر منتخب

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سفیر مقرر ہو گئے۔

آئی سی سی نے شاہد آفریدی کو بطور چوتھا ٹورنامنٹ سفیر مقرر کیا،یوراج سنگھ، کرس گیل اور اوسین بولٹ بھی ٹورنامنٹ کے سفیر ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے شاہد آفریدی نے 2007 اور 2009 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نمایاں کارکردگی دکھا ئی ۔

سفیر مقرر ہونے پر شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میرے دل کے قریب ہے،2007کےپلیئر آف دی ٹورنامنٹ سے لیکر چمپئن بننے تک کا سفر یادگار رہے گا۔

error: Content is protected !!