آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی والی بال ٹیم کا اعلان

 آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان والی بال ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

چیئرمین والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کےلیے قومی ٹیم کی قیادت مراد جہاں کریں گے، آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم کے میچز 28، 29 اور 30 مئی کو اسلام آباد میں ہوں گے۔

پاکستان والی بال ٹیم کے سکواڈ میں محمد کاشف نوید، ولید خان، مراد خان، ایمل خان، عثمان فرہاد، فخر الدین، آفاق خان، عبدالظہیر، مصورخان، محمد حماد، حیدرعلی، ناصرعلی اور محمد یاسین شامل ہیں۔

چوہدری یعقوب نے مزید کہا کہ آسٹریلوی ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، مہمان ٹیم کا 20 رکنی سکواڈ اتوار کو اسلام آباد پہنچے گا۔

error: Content is protected !!