پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم تین میچوں کی سیریز کھیلنے آج اتوار کو اسلام آباد پہنچ گئی۔
پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کے مطابق آسٹریلین والی بال فیڈریشن نے خود پاکستان
کیساتھ تین میچوں کی سیریز کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ایونٹ کی تیاریوں کیلے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
چوہدری یعقوب نے کہا کہ سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں قومی ٹیم ناقابل شکست رہتے ہوے ایونٹ کا ٹاٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ امید ہے کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کیخلاف بھی پاکستان شاندار کارکردگی دکھائے گا،
ہماری پوری کوشش ہے کہ محدود وسائل کے باوجود قومی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کو مل سکیں۔آسٹریلیا کیخلاف بہتر نتاج کیلے پرامید ہیں۔
آسٹریلین ٹیم نحیمیا موٹے کی قیادت میں پاکستان آئی ہے، جبکہ سیریز میں پاکستانی والی بال ٹیم کی قیادت مراد جہاں کریں گے ۔
جبکہ محمد کاشف نوید نائب کپتان ہونگے۔ پاکستانی ٹیم میں ولید خان، مراد خان، عثمان فریاد علی، ایمل خان، فخر الدین اور آفاق خان شامل ہیں عبدالظہیر، مصور خان، محمد حماد، حیدرعلی ، ناصر علی اور محمد یاسین بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
آسٹریلین ٹیم قومی والی بال ٹیم کیخلاف 28، 29، 30مئی کو اسلام آباد میں میچز کھیلیں گی۔