خیبرپختونخوا آرچری ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس

خیبرپختونخوا ارچری ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس

پشاور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ایسوسی ایشن کے صدر امتیاز آفریدی سیکرٹری سارہ خان سمیت ارچری ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے ڈویژنل ممبران نے بھی شرکت کی

کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اجلاس میں اتھلیٹ کمیشن کے ممبران کی نامزدگی پر غور کیا گیا جبکہ صوبے میں ارچری کے مختلف سطح پر منعقدہ ہونے والی مقابلوں کے حوالے سے بھی غور و خوض کیا گیا ۔

اس طرح ارچری چیمپئن شپ جلد منعقد کرنے پر بھی بات چیت کی گئی اجلاس میں پر کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے صوبے میں کھیلوں کی

ابتر صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ نوجوانوں کو مواقع اور سہولیات کی فراہمی صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی زمہ داری ہے اور کھیلوں کے احیاء کیلئے ایسوسی ایشن کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

اجلاس میں سابق ڈائریکٹر آپریشنز کے پی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ سید ثقلین شاہ کے انفرادی ممبر کی حیثیت سے منظوری بھی دی گئی ۔انہیں بطور نائب صدر ایسوسی ایشن کے ارکان نے منتخب کیا

اسی طرح ذوالفقار بث نایب صدر منتخب ہوئے اجلاس میں اتھلیٹ کمیشن سمیت وومن کمشن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ۔ اجلاس میں شریک کے پ ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کے پی ارچری ایسوسی ایشن کے صدر امتیاز آفریدی اور

سیکرٹری جنرل سارہ خان نے خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے سابق ڈائریکٹر آپریشنز سید ثقلین شاہ کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ ایسوسی ایشن کی بہتری کیلئے اپنا کام کرینگے

error: Content is protected !!