انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا پاک بھارت ٹاکرا شائقین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے۔
آئی سی سی نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو خوشخبری سناتے ہوئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فین پارک بنانے کا اعلان کردیا۔ شائقین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پاک بھارت ٹاکرے کو امریکا سے 11 ہزار کلومیٹر دور راولپنڈی میں بھی دیکھ سکیں گے۔
آئی سی سی ترجمان کے مطابق پاک بھارت میچ کے دوران راولپنڈی میں کرکٹ فینز کے لیے اس میچ کو انجوائے کرنے کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں قائم فین پارک میں فینز نہ صرف بڑی اسکرین پر میچ انجوائے کریں گے بلکہ وہ گراؤنڈ پر آئی سی سی ایمبیسیڈرز سے بھی ملاقات کرسکیں گے۔
راولپنڈی میں فین پارک شائقین کے لیے کھیل شروع ہونے سے 90 منٹ پہلے کھل جائے گا اور کھیل کے اختتام کے 60 منٹ بعد تک کھلا رہے گا۔