پاکستانی کرکٹ ٹیم "میٹریکس شرٹ” مارکیٹس میں فروخت ہونے کیلئے دستیاب

میگا ایونٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم ’میٹریکس شرٹ‘ مارکیٹس میں فروخت ہونے کیلئے دستیاب ہے جسےشائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ مختلف کوالٹی کی ٹی شرٹس کی قیمت 500سے 2000 روپے تک ہے۔

ایونٹ میں گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ سے کھیلے گی ۔ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا 9 جون کو نیویار ک میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا ۔

دوسری جانب امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

نیو یارک اسٹیڈیم کے ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار ڈالر یعنی 56 لاکھ پاکستانی روپے ہے، عام اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 750 ڈالر یعنی پاکستانی روپے میں تقریباً پونے 8 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

تعارف: News Editor