پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ویمنز ون ڈے بارش کی نذر

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ویمنز ون ڈے بارش کی نذر۔

پاکستانی اننگز کے ساتویں اوور میں کھیل روک دیا گیا تھا ۔ دوبارہ شروع نہ ہوسکا

پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل بارش کی وجہ سے ختم۔

پاکستان نے 6.5 اوورز میں بغیر نقصان کے 29 رنز بنائے تھے جس کے بعد کھیل ممکن نہ ہوسکا۔

دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 29 مئی کو چیمسفرڈ میں کھیلا جائے گا۔

سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ٹاؤنٹن 26 مئی۔ پاکستان ویمنز اور انگلینڈ ویمنز کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا اور اسے ختم کردینا پڑا۔

چونکہ یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے لہذا دونوں ٹیموں کو اس میچ سے ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ اسطرح پاکستان کے اب چیمپئن شپ میں سترہ پوائنٹس ہوگئے ہیں ۔

یاد رہے کہ یہ پاکستان کی اس چیمپئن شپ میں آٹھویں اور آخری سیریز ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی لیکن ساتویں اوور میں کھیل بارش کی وجہ سے روک دینا پڑا ُاسوقت پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنائے تھے۔صدف شمس 18 اور سدرہ امین 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھیں۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل 29 مئی کو چیمسفرڈ میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز تین صفر سے جیت چکی ہے۔

مختصر اسکور ۔
پاکستان 29 رنز کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ۔ ( 6.5 اوورز ) ۔صدف شمس 18 ناٹ آؤٹ ۔ سدرہ امین 7 ناٹ آؤٹ۔

نتیجہ : بارش کی وجہ سے کھیل ختم کردیا گیا۔

error: Content is protected !!